ابنا: پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ميں اسلام آباد اور واشنگٹن کے دو طرفہ روابط اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ جان کیری نے اس ٹیلیفونی گفتگو ميں علاقے کے امن واستحکام میں پیشرفت کے حوالے سے حکومت اسلام آباد کے مثبت کردار کو سراہا ہے ۔ نواز شریف اور جان کیری نے علاقے کی صورتحال اور امریکہ اور پاکستان کے موجو دہ روابط کا بھی جائزہ لیا ۔ یہ گفتگو ایسی حالت ميں انجام پائی ہےکہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے جاری رہنے کے باعث شدید اختلاف پایا جاتاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430863
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ميں اسلام آباد اور واشنگٹن کے دو طرفہ روابط اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔